ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ ہیگڈے گرام پنچایت میں بی جے پی نے 6 کانگریس حامی اراکین کو اپنے ساتھ کر لیا

کمٹہ ہیگڈے گرام پنچایت میں بی جے پی نے 6 کانگریس حامی اراکین کو اپنے ساتھ کر لیا

Thu, 11 Feb 2021 11:27:51    S.O. News Service

کمٹہ،11؍ فروری (ایس او نیوز) ریاست میں برسراقتدار پارٹی ہونے کے بعد بھی ضلع شمالی کینرا کے زیادہ سے زیادہ گرام پنچایت عہدوں پر قبضہ جمانے میں ناکام بی جے پی نے اب دوسری پارٹیوں کی حمایت سے منتخب ہونے والے اراکین کو اپنے ساتھ ملانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ایسی ہی ایک کوشش کمٹہ کے ہیگڈے گرام پنچایت میں دیکھنے کو ملی جہاں پر آج 11فروری کو صدر اور نائب صدر کا انتخاب ہونا ہے۔ یہاں بی جے پی پر الزام لگایا جارہا ہے کہ اس نے عہدوں پر اپنا قبضہ جمانے کے لئے کانگریس کی حمایت سے کامیاب ہونے والے 6اراکین کو اپنے خیمے میں شامل کرلیا ہے۔

بی جے پی کے خیمے میں شامل ہونے والے ان اراکین میں سے بعض کا کہنا ہے کہ ملک کے کونے کونے میں بی جے پی کے اقتدار میں جو ترقی ہورہی ہے اسے دیکھتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ ہیگڈے گرام کی بھی ترقی ہونی چاہیے۔ اس لیے انہوں نے کسی لالچ کے بغیر بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے اور کانگریس کو الوداع کہہ دیا ہے۔ دوسری طرف جانکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عہدوں کے انتخاب سے بس ایک دو دن قبل دوسری پارٹی کے اراکین کو بغاوت کرکے اپنے ساتھ  ملانے کی اس کارروائی کے پیچھے رکن اسمبلی دینکر شیٹی کا ہاتھ ہے۔


Share: